تام جھام
معنی
١ - پالکی کی قسم کی ایک سواری جو اوپر سے کھلی یعنی بغیر چھت کی ہوتی ہے اس لیے ہوادار بھی کہلاتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں 152:5) "آپ کے ہاں پالکی نالکی، رتھ، تام جھام، سواری شکماری کے گھوڑے وغیرہ سب ٹھاٹھ موجود تھا۔" ( ١٩١٤ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٦٦۔ )
اشتقاق
ہندی الاصل لفظ 'تام' کے ساتھ ہندی الاصل لفظ 'جھام' لگانے سے مرکب بنا اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٤ء کو "مرقع زبان و بیان دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں